حمزہ کوچیئرمین پی اے سی بنانے پر حکومت کو تحفظات ہیں، راجہ بشارت

حمزہ کوچیئرمین پی اے سی بنانے پر حکومت کو تحفظات ہیں، راجہ بشارت

  

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پر مختلف مقدمات چل رہے ہیں، انہیں پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا مطلب ہوگا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے جائیں۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں راجہ بشارت نے واضح طور پر کہہ دیا کہ حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا چیئرمین بنانے بارے حکومت پنجاب کو تحفظات ہیں کیونکہ ان پر مختلف مقدمات چل رہے ہیں۔اس وقت عہدہ دینے کا مطلب ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوں۔ اپوزیشن سے اس سلسلے میں مذاکرات چل رہے ہیں، امید ہے کہ کوئی حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی(ن) لیگ سے ملاقاتوں کی تردید کر چکے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہینے وزیراعلی سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرا علیٰ کو آئی جی اور بیورکریسی کے تبادلے کا اختیار حاصل ہے، بیوروکریسی پاکستان کی ہے، کسی جماعت کی نہیں ۔

راجہ بشارت

مزید :

صفحہ آخر -