نیازی حکومت نیب کی بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے ،قمر الزمان

نیازی حکومت نیب کی بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے ،قمر الزمان

لاہور (نمائندہ خصو صی) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی۔ اگر حکومت نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو پیپلز پارٹی سراپا احتجاج بن جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کے دفتر واقعہ ماڈل ٹاؤن میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن، اسلم گل، چوہدری منظور سمیت دیگر پارٹی کے راہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اورنیازی حکومت نیب کی بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی ملک بھر میں فعال ہے اور اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہے۔حکومت کو خبردار کیا کہ اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور اپوزیشن کو دیوار سے لگانے سے پرہیز کرے۔اگر حکومت نے اپنا سیاسی رویہ تبدیل نہ کیا تو پیپلز پارٹی احتجاج کرے گی۔ وفاقی وزیر کے دفتر میں گھس کر سید اعجاز شاہ کی اپنے ہاتھوں سے چھترول کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر