سات رکنی فرانسسیسی کاروباری وفد کا بحریہ ٹاؤن کراچی کا دورہ
کراچی(پ ر) بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے فرانس سے آئے سات رکنی کاروباری وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کی منجمنٹ نے فرانسیسی اور پاکستانی سفارتخانوں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ وزٹ کے دوران بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ نے وفد کو بحریہ ٹاؤن کراچی کے مختلف پراجکٹس پر بریفنگ دی اور سائٹ کا وزٹ بھی کروایا ۔وفد کا تعلق موومنٹ آف دی اینٹرپرائزز آف فرانس (MEDEF)سے ہے۔فرانسیسی کاروباری حلقے کی یہ سب سے بڑی تنظیم ہے جس کے تقریباََ 750,000ممبران ہیں۔ اس تنظیم کے تحت فرانسیسی کمپنیاں مختلف ممالک کے دورے کرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے ٹھوس اقدامات بھی کرتی ہیں۔اس دورے کے موقع پرفرانسیسی وفد نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی ٹاؤن پلاننگ ، تمام پراجیکٹس ، انفرا اسٹرکچر کو نہ صرف پسند کیا بلکہ پاکستان میں ایک ایسے ورلڈکلاس پراجکٹ کوکامیابی کیساتھ متعارف کروانا جسکی مثال باقی دنیا میں بھی کم ہی ملتی ہے بیحد سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بحریہ ٹاؤن کراچی کو دنیا کے چند بہترین شہروں کے مقابلے پر پایا۔بحریہ ٹاؤن کراچی کی منجمنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ فرانسیسی وفد کا آنا دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور ساتھ ہی دنیا کو پاکستان کے مثبت رخ سے بھی متعارف کروائے گا،دورے کے اختتام پرایک شاندار اور پرتعیش عشائیہ دیا گیا۔معزز مہمانوں نے بحریہ ٹاؤن منجمنٹ کی مہمان نوازی کو بے حد سراہا۔لاہور ،اسلام آباد،راولپنڈی ،کراچی اور نوابشاہ میں عا لیشان اور شاندار کمیونٹی پراجیکٹس متعارف کروانے والا بحریہ ٹاؤن پاکستان کاہی نہیں بلکہ ایشیاء کا سب سے بڑا پرائیوٹ ائیل اسٹیٹ ڈویلپر ہے۔بحریہ ٹاؤن میں شاندار طرزِ زندگی کے ساتھ ساتھ صحت ، تعلیم ، معیاری تفریح اوربین الاقوامی کھیلوں کی سہولیات کے منصوبے بھی شامل ہیں۔