وزیراعلیٰ پنجاب کا آندھی اور بارشوں کے باعث حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب کا آندھی اور بارشوں کے باعث حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش سے ہونے والے حادثات میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

اظہار افسوس

مزید : صفحہ آخر