بروقت روانگی نہ ہونے کے باعث ہزاروں عمرہ زائرین کے ویزوں کی مدت ختم

بروقت روانگی نہ ہونے کے باعث ہزاروں عمرہ زائرین کے ویزوں کی مدت ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)شاہین ائیر لائنز کے بعد بھارت کی طرف سے فضائی حدود کی بندش عمرہ زائرین کے لیے 15دن میں روانگی کی لازمی شرط ،سعودیہ جانے کے لیے جہاز ناپید ہو گئے،رمضان سے پہلے شعبان میں ہی ائیر لائنز نے ہاؤس فل کے بورڈ لگا دئیے،پاکستان سے براہ راست جدہ اور مدینہ جانے والی سعودی ائیر لائنز ،ائیر بلیو ،پی آئی اے کے عمرہ کرائے نئی تاریخ رقم کرنے لگے ،90ہزار سے ایک لاکھ10ہزار روپے کرایہ،ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں عمرہ زائرین کے ویزے ایکسپائر ہونے لگے،دبئی کے ذریعے جانے والی ائیر لائنز کے کرائے ایک لاکھ10ہزار روپے سے شروع ہو رہے ہیں،رمضان المبارک کے لیے بھی اس سال تاریخ کے مہنگے ترین کرائے متعارف کرائے ہیں ،سعودی ائیر لائنز کے بعد پی آئی اے نے بھی فوری طور پر کرایہ83ہزار 500روپے کر دیا ہے،ائیر لائنز کی طرف سے ایڈوانس بلاک فروخت کرنے کے نئے کاروبار نے عمرہ کے کاروبار کو اور مشکل بنا دیا ہے،صرف3ائیر لائنز پاکستان سے سعودی عرب براہ راست جا رہی ہیں،سینکڑوں عمرہ ویزے روزانہ لگ رہے ہیں،15دن میں روانہ نہ ہونے والوں کے ویزے ایکسپائر ہو رہے ہیں جن کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے ،وقت پر ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے سینکڑوں عمرہ زائرین کی روانگی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے مکہ مدینہ کے ہوٹلز کی ایڈوانس بکنگ کروانے والوں کو بھی بھاری نقصان کا سامنا ہے ،نئے سیزن میں عمرہ کاروبار کرنے والوں کے لیے مسائل ہر آنے والے دن میں بڑھ رہے ہیں ،بڑی کمپنیوں کو بڑے نقصان کا سامان ہے۔
ویزہ مدت

مزید :

صفحہ آخر -