عبداللہ شوگر ملزکیخلاف 11 کروڑ کی ٹیکس چوری ثابت،تحقیقات شروع

عبداللہ شوگر ملزکیخلاف 11 کروڑ کی ٹیکس چوری ثابت،تحقیقات شروع

  

اسلام آباد ( آن لائن ) عبداللہ شوگر ملز کے خلاف 11کروڑ ٹیکس چوری کا کیس بن گیا۔ ملز مالکان نے ٹیکس عملہ کیساتھ ساز باز کرکے گیارہ کروڑ روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث قرار دیئے گئے ہیں جس کے بعد اعلیٰ حکام نے ٹیکس ریکوری کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ سرکاری دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عبداللہ شوگر مل مالکان نے ٹیکس چوری کے لئے اپنی چینی کے اسٹاک کم ظاہر کئے تھے 2014 ء میں مل مالکان نے خام چینی کا سٹاک 122 ملین کم ظاہر کیا جبکہ سٹورز اور سپیئر میں 182 ملین کم ظاہر کیا تھا جس کے نتیجہ میں گیارہ کروڑ سے زائد کا ٹیکس کم ہوا لیکن تحقیقات سے پتہ چلا کہ مل مالکان ٹیکس چوری میں ملوث ہیں اور ایف بی آر کا عملہ بھی ساتھ ملا ہوا ہے۔ اب ٹیکس ریکوری کیلئے اعلیٰ پیمانے پر کارروائی کی جارہی ہے اور مقدمات بھی قائم کئے جارہے ہیں ۔

عبداللہ شوگرملز

مزید :

صفحہ آخر -