نیب کو دیئے گئے جوابات سے مطمئن ہوں، تمام سازشیں ناکام ہو نگی: مراد علی شاہ

نیب کو دیئے گئے جوابات سے مطمئن ہوں، تمام سازشیں ناکام ہو نگی: مراد علی شاہ

  

اسلام آباد(آئی این پی،این این آئی) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی کوسازش کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،تما م سازشیں ناکام ہونگی، تفتیش کے دوران نیب سے مکمل تعاون کروں گا،نیب حکام کودعوت دی ہے کہ تھرآئیں اور ہمارا کام دیکھیں،عدالت کہہ چکی بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالیں،جے آئی ٹی رپورٹ پڑھیں تو صاف لگتاہے میرا نام زبردستی ڈالا گیاہے ۔منگل کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے نیب دفترمیں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوری آباد پائپ لائن اورٹرانسمیشن لائن سے متعلق سوالات پوچھے گئے ،نیب کے تمام سوالات کے جوابات دیدئیے ،تفتیش کے دوران نیب سے مکمل تعاون کروں گا،نیب حکام کودعوت دی ہے کہ تھرآئیں اور ہمارا کام دیکھیں،امید ہے نیب حکام میری دعوت قبول کریں گے ،عدالت کہہ چکی بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالیں،جے آئی ٹی پڑھیں تو صاف لگتاہے میرا نام زبردستی ڈالا گیاہے ،میرا نام زبردستی جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بہت سی غلطیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کہہ چکے کہ مراد علی شاہ اور بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیئے ۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو سازش کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، کرتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈی جی نیب جو پہلے تفتیش کر رہے تھے وہ جے آئی ٹی میں نہیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے کبھی نیب نے آفس میں ہراساں نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ کچھ میں نے بھی سیکھا نیب سے۔ انہوں نے کہاکہ کے پی میں منصوبے میں چیئرمین نیب سے درخواست کی کہ وہ تحقیقات کریں۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے جوابات سے مطمئن ہوں، نیب کا پتا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ فریال تالپور کو بلایا گیا ہے، وہ بھی خاتون ہیں، پارٹی لائحہ عمل طے کریگی ۔انہوں نے کہاکہ نیب کو چاہئے کہ سوالنامہ بھیج دیا جائے۔ ااس موقع پر صحافی نے سوال کیاکہ کیا آپ کو عرفان منگی پر اعتماد ہے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ مجھے اللہ پر بھروسہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -