بیساکھی تہوار پر ہندوستان کے رہائشی دو دوست خاندانوں کا ملاپ ہو گیا
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)بیساکھی تہوار کے موقع پر گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں 1947 سے قبل ہندوستان کے گاوں کلا نور ضلع گرداسپور کے رہائشی دو دوست خاندانوں کا ملاپ ہو گیا۔ دونوں گلے مل کر خوشی کا اظہار کرنے لگے۔ جزباتی مناظر نے لوگوں کو متاثر کر دیا۔ عبدالرحمان کا خاندان 1947میں ہجرت کر کے پاکستان آ کر گوجرہ شہر میں آباد ہو گئے تھے۔ جبکہ شنگارہ سنگھ کا خاندان گاوں کلا نور ضلع گرداسپور انڈیا میں ہی مقیم رہا۔ اس طرح دونوں خاندانوں کا دوستی کا رشتہ 71 سال بعد دوبارہ جڑ گیا۔
بیساکھی تہوار