ہمارا نوجوان مغرب سے متاثر ، نظریہ پاکستان سے واقف نہ ہونا لمحہ فکریہ ، ایڈ مرل ظفر محمود عباسی

ہمارا نوجوان مغرب سے متاثر ، نظریہ پاکستان سے واقف نہ ہونا لمحہ فکریہ ، ایڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ہم مغرب سے بہت متاثر ہیں اور اسلامی تعلیمات کو بھلائے بیٹھے ہیں ۔500سو سال قبل مسلمان پوری دنیا پر حکومت کررہے تھے،لیکن آہستا آہستا یہ سلسلہ ختم ہوتا گیا،آج کا نوجوان پاکستان کی آئیڈیا لوجی سے واقف نہیں ہے،جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے،وہ مقامی ہوٹل میں التمش انسٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن (AIDM) کے بیج 2017-18 کی تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر نیول چیف نے اپنی دختر سمیت پاس ہونے والے 144 گریجویٹ ڈاکٹرز میں اسناد تقسیم کیں،تقریب سے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد اجمل خان ،اے آئی ڈی ایم کے پرنسپل ڈاکٹر محمد حسنین ساکرانی اور کراچی یونیورسٹی کی ڈین پروفیسر نرگس انجم نے بھی خطاب کیا،نیول چیف نے طلبہ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کہا وہ بہترین کردار اور زندگی میں مثبت سوچ رکھیں اور قومی مفادات کے لیے ذاتی مفاد کی قربانی دینے سے دریغ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آفاقی علم کو دنیاوی علم پر فوقیت دینی چاہیے اور ان دونوں کے امتزاج سے دانائی حاصل ہوتی ہے۔کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات سے دیگر ملکوں کی طرح پاکستان بھی متاثر ہورہا ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ملک میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں اور پانی کے ضیاع کو روکیں۔اپنے استقبالیہ خطبہ میں، پروفیسر ڈاکٹر محمد حسنین سکرانی، پرنسپل التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن نے طلبہ کو اس اہم سنگِ میل کی تکمیل پر مبارکبادپیش کی۔کانوکیشن میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں میڈلز بھی تقسیم کئے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -