سانحہ ہزار گنجی قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے سے رونماہوا،مر تضیٰ وہاب

سانحہ ہزار گنجی قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے سے رونماہوا،مر تضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے اطلا عا ت قا نو ن و اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پا ر ٹی نے ہمیشہ دہشتگر دی اور بز دل دہشت گر دو ں کی مذمت کی ہے پیپلز پا ر ٹی کی قیادت بھی دہشت گر دی کا ہی شکا ر ہو ئی ہے اور دہشتگر دی سے نمٹنے کے لئے قا نو ن نا فذ کر نے والے ادا رو ں عوام اور خو د پیپلز پا ر ٹی نے بڑ ی سے بڑ ی قر با نی دینے سے گریز نہیں کیا دہشت گر دی کی مذمت کر نے اورسانحہ ہزار گنجی کے لواحقین سے اظہا ر ہمدر دی کیلئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خو د کوئٹہ پہنچے ہیں کیو نکہ ہم نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی اور کر تے رہیں گے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ایک بیان میں کیا ۔بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے عمرا ن خا ن کو مخا طب کر تے ہو ئے مزید کہا کہ خان صاحب! لیڈر بلاول بھٹو جیسے ہوتے ہیں اور قربانی دینے والوں کو ہی شہداء کا احساس ہوتا ہے۔سلیکٹیڈ حکمرانوں کے پاس پالیسی اور ٹیم کا فقدان ہے جس کی بدو لت عوام کے مسا ئل میں اضا فہ ہو رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہی اس ملک کا روشن مستقبل ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -