پبلک اکاؤنٹس کمیٹی2کو بھی از خود نوٹس کا اختیار دلوائیں گے، یاور عباس

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی2کو بھی از خود نوٹس کا اختیار دلوائیں گے، یاور عباس

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کی سفارشات اور فیصلوں پر عملدرآمد کا معاملہ، چیئرمین کمیٹی سید یاور عباس کا فیصلوں اور سفارشات پر عمل درآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی،کمیٹی نے تمام محکموں کو فیصلوں اور سفارشات پر عمل درآمد کروانے کے لیے فوکل پرسن نامزد کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمے فوکل پرسن نامزد کرکے فہرست پیش کریں۔سید یاور عباس بخاری کے مطابق فوکل پرسن اے جی آفس سے رابطے میں رہے گا۔جو افسر سفارشات پر عمل درآمد نہیں کرے گا اسے سزا دیں گے۔جو محکمے آڈٹ نہیں کرواتے انکے لیے بھی لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں۔قومی اسمبلی کی طرح پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کو بھی از خود نوٹس کا اختیار دلوائیں گے۔بطور چئیرمن کمیٹی غیر جانبدار رہوں گا،مقصد پنجاب سے بدعنوانی ختم کرنا ہے کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی ممبران ملک احمد خاں، عظمی زاہد بخاری، کرنل ر ایوب گادھی سمیت دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

یاور عباس

مزید : صفحہ آخر