بادامی باغ، قبر سے لومولود کی لاش نکال کر بھیک مانگتا ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

بادامی باغ، قبر سے لومولود کی لاش نکال کر بھیک مانگتا ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر)بادامی باغ میں پیش آیاانتہائی افسوسناک واقعہ، قبر سے نومولود کی لاش نکال کر بھیک مانگنے والا ملزم پو لیس نے گرفتارکر کے مقد مہ درج کر لیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ملزم الیاس نے بادامی باغ قبرستان سے نومولودبچے کی میت چوری کی اور ملزم بچے کی نعش اٹھائے لاری اڈے پر بھیک مانگ رہا تھاکہ بچے کے والدین قبر پر حاضری کیلئے گئے تو نومولود کی میت غائب پاکر انھوں نے مقامی پو لیس کو اطلاع کر دی ۔پو لیس نے بچے کے والد شجاع کی درخواست پرمقدمہ درج کر کے ملزم الیاس کو بچے کی لاش اٹھائے بھیک مانگتے گرفتارکر لیاہے ۔

لاش چوری

مزید : صفحہ آخر