18ویں ترمیم کے تحت صوبے عام آدمی کی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں: اسد قیصر

18ویں ترمیم کے تحت صوبے عام آدمی کی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں: اسد قیصر

اسلام آباد (آئی این پی ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم سے صوبائی اکائیوں کی اہمیت بڑھی ،صوبے عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،پاکستان ایک جرات مند قوم ہے جب بھی ملک پر برا وقت آیا سب اکٹھے ہوئے ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ’’ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول" کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی کام کرنے والی تنظیموں کو ا کٹھا کرکے پلان بنایا ہے کہ ایک چھت کے نیچے ایک منصوبہ بنایا جائے جس کا نام ماڈل ٹاؤن ہوگا،جس میں سکول اور دیگر سہولیات ہوں گی،خیبرپختونخوا میں ایک ہزار کنال ذاتی زمین ماڈل ٹاؤن کیلئے مختص کردی ، جس پر ابتدائی کام کرلیا گیا ۔ اسد قیصر نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق5سے 16 سال تک بچوں کی تعلیم ریاست کی ذمے داری ہے ۔ انہوں نے کہا عام آدمی کی زندگی کی بہتری کیلئے جامع پالیسی وضع کرنا ہوگی ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہئے، اٹھارویں ترمیم سے صوبائی اکائیوں کی اہمیت بڑھی ،صوبے عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا توقع ہے اکتوبر میں علاقائی کانفرنس میں ہمسائیہ ممالک شرکت کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر سپیکر اسمبلی نے شرکا میں شیلڈزبھی تقسیم کیں۔

اسد قیصر

مزید : صفحہ آخر