طالبان سے ملاقات کے لیے 250 افراد پر مشتمل افغان وفد کا اعلان
کابل (آئی این پی )افغانستان نے رواں ہفتے دوحہ میں طالبان سے ملاقات کرنے والے وفد کی فہرست شائع کردی جس میں کئی سرکاری افسران بھی شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق صدارتی محل سے شائع ہونے والی 250 افراد کی فہرست میں افغان صدر اشرف غنی، چیف آف اسٹاف عبدالسلام رحیمی اور انتخابات میں ہارنے والے رہنما امراللہ صالح سمیت افغان انٹیلی جنس کے سابق سربراہ بھی شامل ہیں۔فہرست میں افغانستان کے قبائلی عمائدین، نوجوانوں کے رہنما اور 52 خواتین بھی شامل ہیں۔طالبان کی افغان حکومت سے اس سے قبل ملاقات خفیہ طور پر 2015 میں پاکستان میں ہوئی تھی جو افغان طالبان کے رہنما ملا عمر کی ہلاکت کی خبر کے ساتھ فوری ختم ہوگئی تھی۔18 سالہ امریکی مداخلت کے بعد واشنگٹن کے طویل عرصے سے زور دینے پر قطر میں ہونے والی 3 روزہ مذاکرات کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔
طالبان