امریکہ ڈیموکریٹک اکثریت والے شہرغیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دینے پر تیار

امریکہ ڈیموکریٹک اکثریت والے شہرغیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دینے پر تیار

  

واشنگٹن (اظہر زمان،بیوروچیف)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ پیغام میں پیش کش کی تھی کہ غیر قانونی تارکین وطن کو جیل میں ڈالنے کی بجائے ڈیمو کریٹک اکثریت والے شہروں میں بھیجا جا سکتا ہے۔ ان شہروں میں مقامی قوانین کے تحت غیر قانونی افراد کو گررفتار نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں پناہ فراہم کی جاتی ہے اور انہیں موقع دیا جاتا ہے کہ وہ ملازمت اور روزگار کا بندوبست کریں۔اور اس کے بعد اپنی قانونی حیثیت کو تبدیل کرانے کی کوشش کریں۔یہ شہر غیر قانونی تارکین وطن کی پناہ گاہ میں شمار ہوتے ہیں جن پر اکثر صدر ٹرمپ تنقید کرتے رہتے ہیں ۔صدر ٹرمپ نے سزا کے طور پر جو پیش کش کی تھی اسے ڈیموکریٹک لیڈروں نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے اپنی مقبولیت میں اضافے کا ایک موقع قراردیا ہے۔وائٹ ہاؤس اورہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے کی طرف سے فوری طور پر اس پر رد عمل کا اظہار نہیں ہواابھی یہ واضح نہیں ہے کہ متعلقہ محکمے نے ایسے غیر قانونی تارکین وطن کی نشان دہی کرنے اور انہیں یکڑ کر پناہ گا ہیں کہلانے والی ریاستوں اور شہروں میں پہنچنے کا کیا طریق کار طے کیا ہے۔پناہ گاہ شہر جن ریاستوں میں واقع ہیں ان میں کیلیفورنیا،کولوریڈو،ایلی نائے ،مسیاچیوسٹس ،نیوجرسی،نیومیکسکو ،اوریگون اور ورماؤنٹ شامل ہیں ۔

امریکہ

مزید :

علاقائی -