پی آئی اے کے سی ای او سمیت 4افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

پی آئی اے کے سی ای او سمیت 4افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور(نامہ نگار)سول جج اکرم آزاد نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 4بڑے افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔عدالت نے یہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پی آئی اے کے برطرف کیپٹن شہزاد عزیز کی بحالی کے کیس میں جاری کئے ہیں۔درخواست گزار کی طرف سے نبیل جاوید ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کررکھاہے کہ عدالت نے درخواست گزار کی برطرفی معطل کرتے ہوئے اسے بحال کرنے کا حکم دیا ، درخواست گزار کے مطابق اسے بی ایس سی کی بوگس ڈگری کی بنیاد پر برطرف کیا گیا جبکہ انہوں نے بی ایس سی کی ڈگری کبھی پی آئی اے میں جمع ہی نہیں کروائی بلکہ وہ ایف اے کی بنیاد پر بھرتی ہوئے تھے۔عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے انہوں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی، جس میں پی آئی اے نے جواب جمع کرایا ۔عدالت نے جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر ایئرمارشل ارشد ملک اور دیگر 3 افسروں کو ذاتی حیثیت پیش ہونے کا حکم دیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔گزشتہ روز عدالتی حکم کے باوجود چاروں افسرپیش نہیں ہوئے۔جس پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔پی آئی اے کے جن افسروں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ان میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک ،چیف ہیومن ریسورس آفیسر وائس ایئرمارشل سبحان نذیر ، ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کیپٹن عزیر خان اور چیف پائلٹ کیپٹن علی زمان شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -