بیٹی کو بھیک کی خاطر معذور بناتے ہلاکت،بھائی بطور گواہ آج طلب

بیٹی کو بھیک کی خاطر معذور بناتے ہلاکت،بھائی بطور گواہ آج طلب

  

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج عارف حمید شیخ نے حقیقی بیٹی کو بھیک منگوانے کے لئے معذور کرنے کی کوشش میں بچی جاں بحق ہونے کے کیس میں ملوث سنگدل باپ کے کیس میں آج 17اپریل کو گواہان کو طلب کرلیاہے۔عدالت میں پیش کی جانے والی پولیس کی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ملزم والدسعید اوراس کی دوسری بیوی نے مل کر اپنی حقیقی بیٹی کو معذور کرکے بھیک منگوانے کا منصوبہ بنایا تھا مگر ہاتھ پاؤں توڑنے کے دوران سات سالہ مقدس جاں بحق ہوگئی تھی ۔جس کے بعدملزموں نے بچی کی نعش کو بوری میں بند کرکے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا تھا۔اس کیس میں معصوم مقتولہ مقدس کا 12 سالہ بھائی ساحل قتل کا گواہ ہے

مزید :

علاقائی -