نازیباتصاویراپ لوڈکرنے کے کیس میں ملزم کی ضمانت درخواست پرفیصلہ محفوظ

نازیباتصاویراپ لوڈکرنے کے کیس میں ملزم کی ضمانت درخواست پرفیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم عدنان فتح علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ملزم عدنان فتح علی پر مصباح نامی لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم کیخلاف متاثرہ لڑکی کی درخواست پر سائبر کراِئمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کررکھاہے۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم بے قصور ہے،اسے ضمانت پر رہائی دی جائے جس پر فاضل جج نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید :

علاقائی -