بیلف نے پولیس کی حراست سے شہری کوبازیاب کروالیا،عدالت پیش

بیلف نے پولیس کی حراست سے شہری کوبازیاب کروالیا،عدالت پیش

  

لاہور(نامہ نگار)بیلف نے نشتر کانونی تھانے کی سبزی منڈی میں واقع چوکی پر چھاپہ مارکرشہری کوپولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے شہری کو رہاکرنے کا حکم دے دیاہے۔عدالت میں درخواست گزار رضوان نوازنے اپنے کزن جعفر حسین کی بازیابی کے لئے ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین کی عدالت سے رجوع کررکھاتھا۔عدالتی حکم پر بیلف نے مذکورہ بالا تھانہ میں چھاپامارااور شہری جعفرحسین کو بازیاب کراکے عدالت کے سامنے پیش کردیا۔بیلف نے عدالت کو بتایا کہ جعفر حسین کو پولیس نے غیر قانونی طور پر رکھاہواتھا،شہری نے عدالت کو بتایا کہ انچارج چوکی شبی رضا نے ایک سلیم نامی شخص سے ساز باز کرکے اسے حراست میں رکھا تھا۔میرے سسر اور سیلم نامی شخص کا لین دین کا تنازعہ ہے۔سسر کو بلیک میل کرنے کے لئے پولیس نے مجھے غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا۔

مزید :

علاقائی -