سرکاری عمارتوں میں لگنے والی آگ کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر چیف سیکرٹری ہوم کونوٹس

سرکاری عمارتوں میں لگنے والی آگ کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر چیف سیکرٹری ہوم ...

  

لاہور(نامہ نگار)سرکاری عمارتوں میں لگنے والی آگ اورجلنے والے ریکارڈکی تحقیقات کے لئے بنائے جانے والے ون مین ٹربیونل کے جج محمداختربھنگونے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کوٹربیونل کوسہولیات فراہم نہ کرنے پرنوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیاہے ۔حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب بھرمیں 10 سال کے دوران لگنے والی آگ اوراس سے جلنے والے ریکارڈ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے بنایاجانے والے ٹربیونل کوکام نمٹانے کے لئے سٹیشنری کمپیوٹر اور دیگرسہولیات فراہم نہ کرنے پرایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو نوٹس جاری کیا گیاہے۔ ابھی تک نہ کوئی تفصیل عمارتوں کی دی جا رہی ہے اور نہ آگ لگنے سے جلنے والے ریکارڈسے آگاہ کیاجارہاہے۔

مزید :

علاقائی -