بے ضابطگیاں کیس،آصف ہاشمی کیخلاف ریفرنس کی سماعت 29اپریل تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے محکمہ اوقاف میں بے ضابطگیوں کے کیس میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈآصف ہاشمی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کوپولیس نے جیل سے لاکرعدالت میں پیش کیا۔عدالت میں نیب نے آصف ہاشمی کے خلاف غیر قانونی طریقے سے بھرتی کرنے کے الزام میں ریفرنس پیش کررکھا ہے۔عدالت نے آصف ہاشمی سمیت دیگرملزمان کو حاضری کے لئے طلب کررکھا تھا،عدالت میں تاحال جج مقررنہ ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔آصف ہاشمی کوڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا۔عدالتی سماعت کے بعد آصف ہاشمی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ پڑنے کی وجہ سے ہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔