ماڈل کورٹ نے 15دنوں میں منشیات اورقتل کے16 مقدمات نمٹائے

ماڈل کورٹ نے 15دنوں میں منشیات اورقتل کے16 مقدمات نمٹائے

لاہور(نامہ نگار)ماڈل کورٹ نے 15دنوں میں منشیات اورقتل کے16 مقدمات کے فیصلے کردیئے ۔عدالت نے مختلف مقدمات میں 4 مجرموں کو عمر قید جبکہ 5ملزموں کو بری کرنے کا حکم جاری کیاہے۔یکم اپریل سے اب تک لاہور کی ماڈل کورٹ کے جج فیض الحسن نے قتل کے 9 اور منشیات کے 7مقدمات کے فیصلے کئے ہیں جبکہ عدالت نے مختلف کیسوں میں7 ملزموں کو مختصر سزائیں بھی سنائی ہیں۔

مزید : علاقائی