واسا یونین ملازمین اوروائس چیئرمین جھگڑاکیس،5ملازمین کی عبوری ضمانتیں،پولیس سے ریکارڈطلب

واسا یونین ملازمین اوروائس چیئرمین جھگڑاکیس،5ملازمین کی عبوری ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویر احمد اعوان نے واسا یونین ورکرز اور وائس چیئرمین واسا کا احتجاج کے دوران جھگڑا کے کیس میں ملوث 5واسا ملازمین کی 25 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوے پولیس نے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے ۔واسا ملازمین اسلم بھٹی، بھولا گجر، کاشف، سعید رانا اور محمد اقبال کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے وائس چیئرمین شیخ امتیاز کی درخواست پر مقدمہ درج کررکھاہے۔ ملزمان نے اپنی عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں ، ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وائس چیئرمین واسا نے احتجاج کرنے پر مقدمہ درج کرایا ،ملازمین کا تعلق واسا ورکرز یونین سے ہے ۔فاضل جج نے 25 اپریل تک ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر پولیس کورپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید : علاقائی