منشیات کے مقدمات میں ملوث 3مجرموں کوقیدوجرمانہ

منشیات کے مقدمات میں ملوث 3مجرموں کوقیدوجرمانہ

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 3مختلف منشیات کے مقدمات میں ملوث 3مجرموں کو قیدا ورجرمانہ کی سزائیں سنا دی ہیں۔ملزمان کے خلاف شاہدرہ ، غازی آباد اورقلعہ گجرسنگھ پولیس نے مقدمات درج کررکھے تھے۔ملزم محمد اسرار سے تھانہ غازی آباد پولیس نے 1500 گرام چرس برآمد کی تھی اسی طرح دوسرے مقدمہ میں مجرم عباس کے خلاف 1600گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کیا۔عدالت نے دونوں مقدمات میں مجرموں کو ایک ایک سال قید اور7،7ہزارروپے جرمانہ کی سزاکا حکم جای کردیاہے ۔تیسرے مقدمہ میں مجرم عرفان فاروق کو عدالت نے 9 ماہ قید اور 5ہزار جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔مجرم عرفان فاروق کے خلاف تھانہ قلعہ گوجر سنگھ پولیس نے 2018 میں مقدمہ درج کیاتھا۔

مزید : علاقائی