پیپلزپارٹی نے سندھ میں کوئی کام کرپشن کے بغیر نہیں کیا،عمران اسماعیل

پیپلزپارٹی نے سندھ میں کوئی کام کرپشن کے بغیر نہیں کیا،عمران اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خود آکر ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی رقم کا ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں۔میڈیا سے میں انکا کہنا تھا ڈیم کیلئے76کروڑ روپے اعلان ہوئے تھے۔اعلان کے بعد بہت سے لوگ پیسے نہیں دیتے۔کل بھی ڈیم فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے آئے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے کوئی بھی کام کرپشن کے بغیر نہیں کیا۔سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان کوئی ورکنگ ریلیشن شپ نہیں ہے۔پیپلزپارٹی وفاق کے ساتھ نہیں چلنا چاہتی تو نہ چلے۔ڈیم فنڈز کیلئے تقریب میں جو رقم ملی وہ جمع کرادی گئی ہے۔
عمران اسماعیل

مزید :

علاقائی -