وزیر اعظم عمران خان کل کوئٹہ جائینگے

وزیر اعظم عمران خان کل کوئٹہ جائینگے

  

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کل (جمعرات کو ) کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں پر وہ ہزار گنجی واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات و امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل ( جمعرات کو ) کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں پر وہ ایک امن و امان سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس کی صدارت کریں گے اور ہزار گنجی واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔اس کے علاوہ عمران خان کوئٹہ میں پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا بھی افتتاح کریں گے ۔

وزیر اعظم

مزید :

علاقائی -