واسا ملازمین کا احتجاج تیسرے روزبھی جاری، ٹر یفک نظام درہم برہم

واسا ملازمین کا احتجاج تیسرے روزبھی جاری، ٹر یفک نظام درہم برہم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں واسا ملازمین کے احتجاج کے باعث شہر میں ٹر یفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔ملازمین کو ہراساں نہ کیا جائے۔ واسا یونین کا انتظامیہ کے خلاف تیسر ے روز بھی احتجاج جاری رہا۔ مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملازمین کو جاری شوکاز نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث شملہ پہاڑی، کوئینزروڈ ، ڈیوس روڈ،ایبٹ روڈ اوراطراف میں ٹریفک کاشدید دباؤ دیکھنے میں آیا۔جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں پر ایمبولینس بھی پھنس کر رہ گئیں ۔ٹریفک پولیس سگنل بند کر کے ٹریفک کو رواں دوراں رکھنے کی کو شش کر تی رہی ۔

مزید :

علاقائی -