اقبال ٹاؤن پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن،94گرفتار

اقبال ٹاؤن پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن،94گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پراقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن زبیر نذیر کی زیرِنگرانی پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث94ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ڈکیت و چور گینگز کے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 لاکھ99 ہزار روپے کی مالیت کی ریکوری کی گئی۔ اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران05ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے5پسٹلز،1رائفل اور گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے6 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1کلوگرام سے زائدچرس اور67 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔23 قمار بازوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی60 ہزار روپے سے زائدرقم برآمد کی گئی۔پتنگ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، کرایہ داری، پرائس کنٹرول اور لاؤڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر20 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید : علاقائی