فرانس ، تاریخی گرجاگھر میں آگ سے چھت اور مینارزمیں بوس

فرانس ، تاریخی گرجاگھر میں آگ سے چھت اور مینارزمیں بوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(آئی این پی)پیرس میں12 ویں صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والے پیرس کے مشہور و معروف نوٹرڈیم کیتھڈرل میں لگنے والی آگ پرکئی گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد قابو لیا گیا ہے۔ تاریخی گرجا گھر کی چھت اور مینار زمیں بوس ہوگئے ہیں۔فرانس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ تاریخی گرجا گھر کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر اظہار افسوس کرتے ہوئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آگ کے دوران مشورہ دیا تھا کہ پیرس کے تاریخی گرجا گھر میں ہونے والی آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے فلائنگ واٹر ٹینکر کا استعمال کیا جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ مشورہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں دیا تھا۔ انہوں نے ساتھ ہی ہدایت کی تھی کہ اس عمل میں تاخیر نہ کی جائے اور فوری قدم اٹھایا جائے۔پیرس کے مشہور نوٹرڈیم کیتھڈرل میں تعمیر نو کے دوران گزشتہ روز آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر کئی گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد قابو پالیا گیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق قرون وسطی کے دور سے تعلق رکھنے والے چرچ میں لگنے والی آگ کے شعلوں نے نہایت تیزی کے ساتھ چرچ کی چھت اور بلند مینار کو لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے چرچ کا مینار منہدم ہوگیا اور چھت گرگئی۔خبررساں ادارے کے مطابق پیرس میں نوٹرڈیم کے مشہورِ کلیسا کی عمارت آگ لگنے سے خاکستر ہو گئی ہے اور ساتھ ہی مصوری کے تاریخی فن پارے بھی نذرآتش ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -