برکی ، گارڈن ٹاؤن ، گڑھی شاہومیں اہلخانہ کو یرغمال بناکر 14لاکھ مالیت کے ڈاکے

برکی ، گارڈن ٹاؤن ، گڑھی شاہومیں اہلخانہ کو یرغمال بناکر 14لاکھ مالیت کے ڈاکے

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقے میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کرمنصور اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ70 ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر عارف اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔گڑھی شاہو کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو اشرف اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے30ہزار روپے نقدی و زیورات،نیو انارکلی کے علاقے میں مسلح ڈاکو معراج اوراس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ70ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،مصطفی آبادکے علاقے ڈاکو مقبول اوراس کی فیملی سے1لاکھ 20ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،نشتر کالونی میں مسلح ڈاکو طاہر حسین اوراس کی فیملی سے 1 لاکھ 40ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔شادباغ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر یاسر جٹ سے 80ہزار اور موبائل فون،نواں کوٹ سے ڈاکو جاوید سے60ہزار نقدی اور موبائل فون، گلبرگ میں خالد سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 55ہزار نقدی اور موبائل فون،گلشن اقبال سے ڈاکو گن پوائنٹ پر شہزاد سے 50ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ اقبال ٹاؤن اور ڈیفنس اے سے گاڑیاں ، شیراکوٹ،داتا دربار اور سندر کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی