امام کعبہ کا2روزہ دورہ لاہور سکیورٹی کے سخت انتظامات

امام کعبہ کا2روزہ دورہ لاہور سکیورٹی کے سخت انتظامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)امامِ کعبہ کے صوبائی دارالحکومت کے دوروزہ دورے کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ لاہور پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے سکیورٹی پلان کے مطابق امامِ کعبہ کی لاہور میں مختلف مقامات پر مصروفیات کے دوران مجموعی طور پر 5ایس پیز، 6 ڈی ایس پیز، 11 انسپکٹرز، 101 اَپر سب آرڈینیٹس اور 820 اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے تمام پولیس افسران و اہلکار وں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

علاقائی -