پنجاب ایمرجنسی سروس کے وفدکادورہ فرانس سرٹیفکیشن کسی اعزازسے کم نہیں،ترجمان ریسکیو
لاہور(کر ائم رپو رٹر) ترجمان ریسکیو پنجاب نے ریسکیو 1122 کے تین افسران کے دورہ فرانس کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں کہ ریسکیو 1122کی ٹیم یونائیٹڈ نیشن سے سرٹیفائی ہواور یہ ٹیم سرٹیفکیشن کے بعد انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو میں ریسپانس کرتے ہوئے یونائیٹڈ نیشن کی معاونت کر سکے گی۔
پاکستان کی ریسکیو ٹیم کی کلاسیفکیشن کیلئے ضروری تھا کہ پہلے سے کلاسیفائیڈ ٹیموں کی ایکسرسائزکا مشاہدہ کیا جائے ۔یونائیٹڈ نیشن کی سرٹیفکیشن کے سارے عمل کو حکومت کی با قاعدہ اجازت سے شروع کیا گیا ۔
بڑے افسوس کی بات ہے کہ چند ریسکیو کے سازشی افسران اس بین الاقوامی اعزاز کے عمل کو صرف اپنے ذاتی مفاد اور مذموم مقاصد کی خاطر روکنے کیلئے ہر حربہ آزما تے ہوئے ملک کے مثالی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔