ٹریفک قوانین کی پاسداری ، ڈی سی اوکاڑ ہ نے ٹریفک آگاہی کیمپ کا افتتاح کردیا

ٹریفک قوانین کی پاسداری ، ڈی سی اوکاڑ ہ نے ٹریفک آگاہی کیمپ کا افتتاح کردیا

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالہ سے ڈی سی اوکاڑ ہ نے ٹریفک آگاہی کیمپ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پرڈی پی اوکاڑ ہ اطہر اسماعیل،اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع ،TSRFکے چیئرمین خورشیدالزماں خوشحالی،مقامی شہری ،سماجی کارکن اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی سی اور ڈی پی او اوکاڑہ نے اٹلس ہنڈا اور TRSF کی ٹیم کے ہمراہ شہریوں میں ہیلمٹ اور ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔ ڈی پی او اوکاڑ ہ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے تمام شہری ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔

شہر

یوں کو محفوظ اور صاف راستہ دینے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔دوران ڈرائیونگ لین لائن،سٹاپ لائن اور ٹریفک سگنل کی پابندی بے حد ضروری ہے۔

مزید : علاقائی