اسد عمر آئی ایم ایف کا بجٹ لا رہے ہیں جس سے مہنگائی کا سونامی آئے گا، حسن مرتضیٰ

اسد عمر آئی ایم ایف کا بجٹ لا رہے ہیں جس سے مہنگائی کا سونامی آئے گا، حسن ...

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اسد عمر آئی ایم ایف سے بجٹ بنوا کر لا رہے ہیں، بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی غریبوں کے روٹی، کپڑا اور مکان بہا لے جائے گا۔ یہ ایک دن کہتے ہیں کہ بجلی مہنگی نہیں ہوگی اگلے دن نرخ بڑھا دیتے ہیں۔ حکمران اب فرما رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر مہنگائی نہیں ہوگی۔لوگوں کی زکوٰۃ لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے والے قومی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ گئے۔

، اسد عمر آئی ایم ایف سے بجٹ بنوا کر لا رہے ہیں، بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی غریبوں کے روٹی، کپڑا اور مکان بہا لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ عمرانی ٹولے کا آخری بجٹ ہوگا، بجٹ کے بعد عوام کے ہاتھوں دھوکے بازوں کی چھترول ہوگی اور عوام ان ٹھگ حکمرانوں کو ایوانوں سے نکال کر باہر پھینک دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -