فوڈاتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف آگاہی واک ، 2ہزارطلبہ کی شرکت

فوڈاتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف آگاہی واک ، 2ہزارطلبہ کی شرکت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ملاوٹ مافیا کے خلاف 2 ہزار سے زائد بچے میدان میں نکل آئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ورلڈ ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے ڈویژنل پبلک سکول میں آگاہی واک اور تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔واک میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ئے ڈی پی ایس کے 2000 سے زائد بچوں اور اساتذہ کی نے شرکت کی۔واک کے اختتام پر بچوں کے تربیتی سیشن میں ڈاکڑ تنویر زبیری اور ماہر غذائیات شفا علی نے بچوں کو اچھی غذاکھانے کے حوالے سے آگاہی دی۔تفصیلات کے مطابق ولڈ ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈویژنل پبلک سکول (ڈی پی ایس) کے زیر اہتمام بہتر خوراک کے چناؤ کے حوالے سے آگاہی واک اور تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔واک میں ڈی پی ایس کے 2000 سے زائد بچوں اور اساتذہ کی نے شرکت کی۔واک کا مقصدجعل ساز اور ملاوٹ مافیا کو خبردار کرناجبکہ بچوں اور بڑوں میں غذائی شعور بیدار کرنا تھا۔واک کے اختتام پرڈاکڑ تنویر زبیری اور ماہر غذائیات شفا علی نے بچوں کے تربیتی سیشن میں اچھی غذاکھانے کے حوالے سے آگاہی دی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے۔

ان بچوں کا غذائی شعور دینا مستقبل کو سنوارنے کے مترداف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ واک اور سیمینار جیسی سرگرمیوں سے بچوں کی اچھی غذائی تربیت کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس محمد عبدالنعیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بچوں بڑوں میں اچھی خوراک کے چناؤ کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں۔خوراک کے حوالے سے عوامی آگاہی دے کر پنجاب فوڈ اتھارٹی جہاد کر رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر پوسڑ اور لنچ باکس آئیڈیاکے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں سرٹیفیکٹس اور سیشز بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -