(ن) لیگ کی طرح پی پی پی قیادت کا مستقبل بھی جیل ہے‘اعجاز چوہدری

(ن) لیگ کی طرح پی پی پی قیادت کا مستقبل بھی جیل ہے‘اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی ساری قیاد ت سر سے لیکر پاؤ ں تک کر پشن میں ڈو بی ہو ئی ہے ،پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کا و جو د ختم ہو چکا ہے، ن لیگ کی لیڈر شپ کی طرح پی پی پی قیادت کا مستقبل بھی جیل ہی ہے، اپوز یشن اتحاد میں مو جو د تمام سیا سی لیڈرو ں کے ہا تھ کر پشن سے رنگے ہو ئے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی لو ٹ مار کے باعث آ ج قوم کو مشکلات کاسامنا کر نا پڑرہا ہے،شریف خاندان اور زردرای خاندان نے بیرو ن ممالک سے بھار ی قر ضے حا صل کرکے وہی رقم منی لانڈرنگ کے ذر یعے اپنے ذاتی بنک اکاو نٹس میں ٹر انسفر کر تے رہے۔



، شریف فیملی کیلئے مشتاق چینی ، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز جبکہ زرداری فیملی کیلئے ایان علی منی لا نڈر نگ کر تے رہے دو نو ں خاندانو ں کے سہو لت کار عیاں ہو چکے ہیں ان کی چور ی پکڑی جاچکی ہے یہ کسی صور ت نہیں بچ سکتے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں انٹر نیشنل ڈاکو ہیں ، وزیراعظم عمرا ن خان کے دور حکومت میں کسی بھی چور لٹیرے سے کو ئی رعا یت نہیں بر تی جائے گی عوام نے عمران خان کو دو نو ں خاندانو ں کا احتسا ب کرنے کیلئے مینڈ یٹ دیا کپتان قوم کو ما یو س نہیں کرینگے نہ کسی کو این آر او ملے گا نہ کسی چور جماعت سے مفاہمتی ہا تھ ملا یا جائے گا۔انہوں نے مزید کہ اپوزیشن تحریک چلانے اور گریند آلائنس کا شوق پورا کر لے پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی مدت بھی پوری کرے گی اور اپنے انتخابی منشور پر عمل بھی کرے گی اور عوام کو ڈلیور بھی کرے گی ،تبدیلی کے ثمرات جلد ہی عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔