نیشنل بینک پنشنرز ایکشن کمیٹی کا اجلاس،عدالت سے پینشنرز کو حق دلانے کی اپیل
لاہور(پ ر) نیشنل بینک آف پاکستان پنشنرز ایکشن کمیٹی پاکستان کا اجلاس 29سکندر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں ہوا، پنشنرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید کرامت علی شاہ بخاری، صدر جاوید احمد خان، جنرل سیکرٹری محمد عارف علی، چیف کوآرڈی نیٹر ظفر صادق، سینئر نائب صدر ریاض احمد خان، نائب صدر طاہر مشہدی، سیکرٹری فنانس عباس سندھو، سیکرٹری پبلک ریلیشنز عتیق قمر، ارشد ہیرو، اشفاق مغل، خالد قریشی، رفیق الرحمان، چوہدری محمد انور اور نواز فاروقی نے اپنے مشترکہ بیان میں عدالت عظمیٰ سے اپیل کی ہے کہ دس سال سے ٹھوکریں کھاتے نیشنل بینک کے مجبور پنشنرز کو70فیصد فارمولا کے مطابق ہائی کورٹ کے 15جنوری 2016ء کے مطابق جس کی توثیق سپریم کورٹ آف پاکستان نے25ستمبر2017ء کو کر دی تھی اس پر عملدرآمد کروا کر نیشنل بینک کے بے آسرا دس ہزار پنشنرز بشمول دو ہزار بیواؤں کی داد رسی کر کے 17اپریل کو تاریخی فیصلہ فرمائیں۔