ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس،’’یٹا‘‘کی باقاعدہ بنیاد رکھی گئی

ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس،’’یٹا‘‘کی باقاعدہ بنیاد ...

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی )ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا،جس کی صدارت سرپرست اعلیٰ ملک فاروق نے کی۔جس میں اسلام آباد، پنجاب ، سندھ، بلوچستان ،خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے نمائندوں سمیت انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے طلبہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں ٹیکنالو جسٹس ایسوسی ایشن کے صدر سید علی حسن، جنرل سیکرٹری امجد نثار ،سیوا کے صدر عامر ندیم، نعمان ٹیپو ،،میاں محمد سلیم اختر اورظہور احمدخان نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن (YETA)کی باقاعدہ بنیاد رکھی گئی،ان کے عہدیداروں کا انتخاب آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

اجلاس میںینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن کی ممبر سازی سمیت مرکزی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت بھی کی گئی۔ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل ایکٹ اور سروس سٹرکچر کی منظوری کے سلسلے میں درپیش مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی اور اس کو منظور کروانے کیلئے جد وجہد مزید تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔سید علی حسن اور امجد نثار نے ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن کا ایجنڈا پیش کیا۔ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن کے سر پرست اعلیٰ ملک فاروق کے خصوصی خطاب سمیت اجلاس میں شریک تمام ممبران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہارکیا اور اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن کے اجلاس کو کامیاب بنانے میں حسن علی ملک اور محمد وکیل نے اہم ترین کردار ادا کیا۔اجلاس کے اختتام پر سب انجینئرز ویلفےئر ایسوسی ایشن(سیوا) کے صدر عامر ندیم اور ایسوسی ایشن آف ایسوسی ایٹ انجینئرزکے صدر نعمان ٹیپو نے ینگ انجینئرنگ ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن کوہر فورم پر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -