تحریک منہاج القرآن کا اجلاس، ڈاکٹر طاہر القادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا

تحریک منہاج القرآن کا اجلاس، ڈاکٹر طاہر القادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک منہاج القرآن لاہورکی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کی ۔اجلاس میں قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو او آئی سی اجلاس میں شرکت و خطاب پر ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے مبارکباد پیش کی گئی۔اجلاس میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو فروغ امن نصاب تجویز کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن لاہور کے تحت دروس عرفان القرآن،ویلفیئر منصوبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور منہاج القرآن لاہور کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی خصوصی مشاورت کی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اتحاد امت اور انسانیت کیلئے خدمات کا آج پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے۔تحریک منہاج القرآن کی عالمی امن،بین المذاہب و بین المسالک رواداری ،علمی و فلاحی منصوبہ جات امن و انسانیت کیلئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالمگیر خدمات کو سعودی عرب میں ہونیوالے او آئی سی کے ہونیوالے حالیہ اجلاس میں بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے اجلاس میں انسداد دہشتگردی اور امن کے قیام کے موضوع پر خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ آج منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے نصاب امن اور فکر سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔حافظ غلام فرید نے کہاکہ منہاج القرآن لاہور کے پی پی سطح کے عہدیداران عوامی رابطہ مہم شروع کریں،تنظیم سازی مکمل کریں اور ہر گھر تک قائد منہاج القرآن کا پیغام پہنچائیں،اجلاس میں دروس عرفان القرآن کے سلسلے کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے بھی تجاویز دی گئیں۔اجلاس میں ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل،میاں حنیف قادری، میاں ممتاز،حاجی عبد الخالق ،رمضان ایوبی،حاجی محمد اعجاز و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ دریں اثناء حافظ غلام فرید نے بتایا کہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین القادری آج سعودی عرب سے وطن واپس پہنچیں گے۔ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ساتھ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کی اور سعودی عرب میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1