ویسٹ کلینرز کے زیر اہتمام ’’پلانٹ فار ٹومارو ‘‘کے نام سے شجر کاری مہم کا آغاز

ویسٹ کلینرز کے زیر اہتمام ’’پلانٹ فار ٹومارو ‘‘کے نام سے شجر کاری مہم کا ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) ویسٹ کلینرز کے زیر اہتمامPlant4Tomorrow کے نام سے لاہور میں شجر کاری مہم کا آغاز کیاگیا۔مہم کا افتتاح پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی( پی ایچ اے) لاہور کے چیئر مین سیّد یاسر گیلانی نے پودہ لگاکر کیا ۔ ویسٹ کلینرز کے بانی عثمان مانی نے پھولوں کے گلدستے سے سیّد یاسر گیلانی کا استقبال کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے سیّد یاسر گیلانی نے کہا وزیرِ اعظم عمران خان نے کلین اور گرین پاکستان کا بیٹرا اُٹھایا ہے اس میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ ہیں ۔عثمان مانی نے کہا کہ بڑے شہروں میں آبادی کا تناسب بڑھنے کے ساتھ ساتھ آلودگی بھی بڑھتی جارہی ہے اور اس مسئلے کا حل اربن اے فور سٹیشن ہے ۔ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو پاک صاف ماحول دینا ہے اس کے لئے پر شخص کو چاہیے کہ وہ پودہ لگائے اور ماحول کو بہتر بنانے میں اپناکردار ادا کرے۔

تقریب میں ڈائریکٹر پی ایچ اے اظہر سلہری،فرید خان ، وقاص خان ،نصرت احسان ،لاریب فاطمہ،ہوماساجد،پنجاب یونیورسٹی اوردیگر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے تقریب میں شرکت کی اور پانچ سو سے زائد پودے لگائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -