سیاسی منظر نامے کی تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے،اویس نورانی

سیاسی منظر نامے کی تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے،اویس نورانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ آٹھ ماہ میں ملک بدحال، قوم کنگال اور وزراء خوشحال ہو گئے ہیں۔ عوام کا حکومت پر اعتماد اور اعتبار ختم ہو چکا ہے۔ سیاسی منظر نامے کی تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ سال کے آخر تک بہت کچھ تبدیل ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی کی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔ اپوزیشن اب حکومت کو مزید مہلت نہیں دے گی۔ حکومت اپوزیشن کو مشتعل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔ قبل از وقت انتخابات نوشتہ دیوار ہے۔ حکومت پر بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ طاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف سیاسی و دینی راہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ ن لیگ کو عدالتوں سے ریلیف ملنا خوش آئند ہے۔


اپوزیشن کے اتحاد کے لئے راہ ہموار ہو چکی ہے۔ اپوزیشن متحد ہو کر میدان میں نکلی تو حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا۔ نااہل حکومت نے ملک کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے۔ قومی معیشت وینٹی لیٹر پر چل رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی ہدایات کی روشنی میں بننے والی معاشی پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں۔ قرضوں کے ذریعے ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ اسد عمر ناکام ترین وزیر خزانہ ثابت ہوا ہے۔ اسد عمر کو اسحاق ڈار کی شاگردی اختیار کرنی چاہئے۔