پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام دوروزہ ورکشاپ

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام دوروزہ ورکشاپ

لاہور (پ ر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر اہتمام نصاب تعلیم کی تیاری اور معیار کی بہتری کے لئے پنجاب ای لائبریری میں دوروزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا. ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم نے کہا کہ نصاب کو عصر ی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور اس میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں سے اساتذہ کو آگاہ کرنا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد کا اہم ترین فر یضہ نئی نسل کو معاشرے کا بہترین فرد بنانا ہے۔

. استاد، کتاب اور طلباء کے درمیان معلومات، مہارتوں اور رویوں کی تعمیر کا ذمہ دار ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح کے اساتذہ کی ورکشاپ میں آمد کو خوش آئند قرار دیا. ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی عائشہ اقبال نے کہا کہ نصاب اور درسی کتابیں نئی نسل کی تعمیر کی ذمہ دار ہیں۔ استاد، طالب علم اور والدین تعلیمی نظام میں بنیادی حیثیت کے حامل ہیں اور ان کرداروں کی حیثیت کو تسلیم کئے بغیر نصاب اور تعلیمی ترقی کا عمل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نصاب کی بہتری کیلئے جو قدم اٹھایا ہے، وہ قابل تحسین ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1