جنرل قمر باجوہ نے سی ایم ایچ کے نئے بلاکس کا افتتاح کردیا

جنرل قمر باجوہ نے سی ایم ایچ کے نئے بلاکس کا افتتاح کردیا

راولپنڈی (آ ئی این پی) آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ کے نئے بلاکس کا افتتاح کردیا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق نئے بلاکس کی تعمیرکاآغاز 2013میں شروع ہواتھا،نئے بلا ک کے افتتا ح کے بعد ہسپتال میں بستروں (بیڈز)کی تعداد اضافے کے بعد 1000ہو گئی ہے جبکہ اس میں 1150 بیڈز تک کی صلا حیت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نئے بلاکس میں ہائی ٹیک آلات،اضافی صلاحیت سے یومیہ 5ہزار مریضوں کاعلاج ممکن ہوگا۔سی ایم ایچ اسپتال میں سویلین شہریوں کو بھی علاج کی سہولیات دستیاب ہوں گی جبکہ آرمی کے جوانوں کو بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔اب سی ایم ایچ ایک اسٹیٹ آ ف دی آ رٹ ہسپتال بن گیا ہے، جو کہ فو ج ، نیوی اور فضا ئیہ سے منسلک لو گو ں کے لیئے مر کزی ہسپتال کے طو ر پر کا م کر ے گا ۔

سی ایم ایچ

مزید : صفحہ اول