وزیر اعظم نے وفاقی بیوروکریسی میں تقروتبادلوں کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعظم نے وفاقی بیوروکریسی میں تقروتبادلوں کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) حکومت نے وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے،جس کی وزیر اعظم عمران خان نے باضابطہ منظوری دیدی،تقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے گریڈ 22 کی ناہید درانی کوسپیشل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن ، گریڈ 22 کی شائستہ سہیل کوسیکرٹری غربت مٹاؤ ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 21 کے میاں وحید الدین کو سپیشل سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افضل لطیف کو اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ عامر احمد علی کی چیئرمین سی ڈی اے کے عہدہ میں توسیع کر دی گئی ۔

مزید : صفحہ اول