اقوام متحدہ امن مشن نے پاکستان سے دوبارہ اہلکار مانگ لیے

اقوام متحدہ امن مشن نے پاکستان سے دوبارہ اہلکار مانگ لیے

اسلام آباد(آ ئی این پی)اقوام متحدہ امن مشن نے پاکستان سے دوبارہ اہلکار مانگ لیے، امن مشن کیلئے منتخب اہلکاروں میں20فیصدخواتین اہلکارشامل ہوں گی، منتخب کیے گئے 500جوانوں کی تربیت جولائی اوراگست میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن نے پاکستان سے دوبارہ اہلکار مانگ لیے ، جس کے بعد وزارت داخلہ نے پولیس کے افسران وجوانوں کی ازسرنو فہرست مرتب کرلی ہے، ہائی کورٹ نے اقرباپروری کے الزامات پر سابقہ فہرستیں مسترد کی تھیں۔اسلام آباد ، کشمیر اورگلگت بلتستان سے بھی اہلکاروں کاانتخاب کیاگیا، امن مشن کیلئے منتخب اہلکاروں میں 20فیصد خواتین اہلکار بھی شامل ہوں گی اور منتخب کیے گئے500 جوانوں کی تربیت جولائی اوراگست میں ہوگی۔امن مشن میں پنجاب پولیس سے197، سندھ سے 153جوان شامل ہوں گے جبکہ خیبرپختونخوا سے 72اور بلوچستان سے 36جوانوں کومنتخب کیاگیا ہے ، اسلام آباد سے 12، آزاد کشمیر سے 8اور گلگت بلتستان سے 6اہلکار منتخب کے لئے گئے ہیں۔موٹروے، ایف آئی اے، نیب، آئی بی اور دیگر اداروں سے 16اہلکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کا منتخب اہلکاروں کے ٹیسٹ کیلئے وفد جولائی میں پاکستان پہنچے گا۔

امن مشن

مزید : صفحہ اول