امام کعبہ کی پرویز الٰہی سے ملاقات،سعودی ولی عہد کا پیغام پہنچایا

امام کعبہ کی پرویز الٰہی سے ملاقات،سعودی ولی عہد کا پیغام پہنچایا

  

لاہور (آ ئی این پی)امام کعبہ نے قائم مقام گورنر پنجاب پرویزالہی سے ملاقات میں کہا سعودی عرب اورپاکستان ایک جسم کی مانندہیں، سعودی ولی عہدکی جانب سے نیک خواہشات کاپیغام لایاہوں، سعودی عرب کاہرفردپاکستان سے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے،تفصیلات کے مطابق منگل کو امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے قائم مقام گورنرپنجاب پرویزالہی سے ملاقات کی ، ملاقات بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا سعودی ولی عہد نے پاکستان کا تاریخی دورہ کیا، امام کعبہ مسلمانوں میں بھائی چارے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں،پرویزالہی کا کہنا تھا ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کاکردار ناقابل فراموش ہے، سعودی ولی عہد کے دورے میں مختلف معاہدوں پردستخط ہوئے، شہزادہ محمدبن سلمان کی پاکستان کے لیے محبت قابل تحسین ہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی قیمتی زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔اس موقع پر امام کعبہ نے کہا سعودی ولی عہدکی جانب سے نیک خواہشات کاپیغام لایاہوں، سعودی عرب کاہرفردپاکستان سے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے، پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،شیخ عبداللہ عواد الجہنی کا کہنا تھا سعودی عرب اورپاکستان ایک جسم کی مانندہیں، سعودی عرب امت مسلمہ میں پاکستان کے کردار کو قابل قدر سمجھتا ہے۔

امام کعبہ

مزید :

صفحہ اول -