جنوبی پنجاب میں سول سیکرٹریٹ کو یکم جولائی سے فعال کرنے کا فیصلہ ‘ذرائع

جنوبی پنجاب میں سول سیکرٹریٹ کو یکم جولائی سے فعال کرنے کا فیصلہ ‘ذرائع

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب میں سول سیکرٹریٹ کو یکم جولائی سے فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا شروع کردئیے ہیں، جنوبی پنجاب میں سول سیکرٹریٹ کو یکم جولائی سے فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے تمام انتظامی اداروں سے بجٹ تجاویز مانگ لی ہیں حکومت کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام انتظامی ادارے محکمہ فنانس کو ایک ہفتہ میں تجاویز ارسال کریں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو یکم جولائی سے فعال کر دیا جائے گا۔

جنوبی پنجاب

مزید : صفحہ اول