حکومت اپنے تمام وعدے پورے کرنے میں ناکام ہے، مخدوم عثمان
لاہور( نمائندہ خصوصی ) جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ ۔پیپلزپارٹی نے حکومت کو عوام سے کئے گئے وعدے یاد دلا دئیے اس سلسلے میں پیپلز پارتی کے ایم پی اے مخدوم عثمان محمود نے کہا ہے کہ حکومت اپنے تمام وعدے پورے کرنے میں ناکام ہے۔تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنانے کے نعرے پر ووٹ ملا ہے۔جنوبی پنجاب میں سب سیکرٹریٹ بنانے سے مسلہ حل نہیں ہوگا، آئندہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے لیے برابری کی سطح پر فنڈز رکھے جائیں۔
مخدوم عثمان نے کہا کہ 18 ویں ترمیم آئینی معاملہ ہے کوئی فرد واحد اسے تبدیل نہیں کرسکتا۔18 ویں ترمیم صوبائی خود مختاری سے منسلک ہے۔