پی پی رہنما خود آکر ڈیم فنڈ کا ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں: گورنر سندھ

پی پی رہنما خود آکر ڈیم فنڈ کا ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں: گورنر سندھ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خود آکر ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی رقم کا ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں،76کروڑ روپے ڈیم کیلئے اعلان ہوئے تھے۔میڈیا سے بات چیت میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈیم کیلئے76کروڑ روپے اعلان ہوئے تھے، اعلان کے بعد بہت سے لوگ پیسے نہیں دیتے، کل بھی ڈیم فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے آئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کوئی بھی کام کرپشن کے بغیر نہیں کیا، سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان کوئی ورکنگ ریلیشن شپ نہیں ہے، پیپلزپارٹی وفاق کے ساتھ نہیں چلنا چاہتی تو نہ چلے۔انہوں نے کہاکہ ڈیم فنڈز کیلئے تقریب میں جو رقم ملی وہ جمع کرائی گئی، پیپلزپارٹی والے خود آکر بھی جمع ہونے والی رقم کا ریکارڈ دیکھ سکتی ہے، ڈیم فنڈز کیلئے تقریبا 70کروڑ روپے کے چیکس جمع کرائے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -