بینک الفلاح اسلامک اور گندھارا انڈسٹریزکے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

بینک الفلاح اسلامک اور گندھارا انڈسٹریزکے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

لاہور(پ ر) پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اسلامی بینک، بینک الفلاح اسلامک نے گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ (جی آئی ایل) کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت بینک الفلاح اسلامک اور گندھارا انڈسٹریز لمیٹڈ نے بینک الفلاح اسلامک کی آٹو فنانس پروڈکٹ کے ذریعے مختلف اقسام کے اسوزو ڈی۔میکس پک اپ ٹرکس کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ مہم پر اتفاق کیا ہے۔ کمپنی کے ڈپٹی سی ای او محمد قلی خان خٹک نے اس ویہکل کی منفرد خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، "ڈی۔میکس اضافی سیفٹی فیچرز سے آراستہ ہے جن میں ایمرجنسی کے دوران بریک پریشر میں اضافہ لانا، ٹریکشن کنٹرول سسٹم، مستحکم الیکٹرانک کنٹرول، پہاڑی علاقے میں چڑھائی و اترائی میں معاونت اور کنٹرول شامل ہیں۔" بینک الفلاح اسلامک بینکنگ ڈویژن کے گروپ ہیڈ ڈاکٹر محمد عمران نے کہا، "بینک الفلاح اسلامک پاکستان کی آٹوموٹو انڈسٹری میں گندھارا انڈسٹریز کی مختلف اقسام کی ڈی میکس ویہکلز کا خیرمقدم کرتا ہے۔

دونوں اداروں کے درمیان اس اشتراک سے مارکیٹ میں صحت مندانہ مسابقت پیدا ہوگی۔

اس اشتراک کے ذریعے ہم مختلف اقسام کی ڈی میکس ویہکلز کے لئے خصوصی طور پر پرکشش فناسنگ پیکج فراہم کریں گے جن میں ویہکلز کی جلد فراہمی کے ساتھ مفت ابتدائی خدمات شامل ہیں۔"

مزید : میٹروپولیٹن 1